Add Poetry

ہے علاج ِدل پریشانی کے پاس

Poet: By: AAZAD ALI, HUB CHOWKI

حکمتوں سے دور نادانی کے پاس
ہے علاج ِدل پریشانی کے پاس

ایک منظر میری آنکھوں کے قریب
ایک چہرہ میری بے دھیانی کے پاس

تیری خوشبو کھینچ کر لائی مجھے
بے خودی میں رات کی رانی کے پاس

کشتیاں ساری کناروں سے پرے
اور میں دریا کی طغیانی کے پاس

میں نے باہر جھانک کر دیکھا نہیں
تھے وہ منظر گھر کی ویرانی کے پاس

خشک آنکھیں بند کی اور سو گیا
آگ جلتی ہی رہی پانی کے پاس

Rate it:
Views: 274
12 Aug, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets