یادِ ماضی کو ہواؤں میں اڑایا لوگو
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیاغم محبت کےجزیرے سےاٹھایا لوگو
یادِ ماضی کو ہواؤں میں اڑایا لوگو
پیار کا راہی مرا راہ میں دم توڑ گیا
مرے زخموں کے لئےدرد کو دھارا لوگو
میں نے اک بار ہی دیکھا تھا مگر بارِ دگر
وہ تو انبار محبت کے اٹھا یا لوگو
کیوں مجھے ہجر کی دلدل میں یہاں چھوڑ گیا
میرے ہونٹوں پہ اگر ذکرِ وفا کیا لوگو
آج مدہوش پڑے ہیں وہ مرے لمس کے ساتھ
رقص جن کا ہمیں ساحل سے بہایا لوگو
میں نے اک بار بھی دیکھا نہ کبھی اس کی طرف
میری تصویر جو آنکھوں میں بنا یا لوگو
میری شاموں میں تری یاد کا ڈھلتا سورج
آج پھر دردِ محبت کو جگایا لوگو
اُس نے کیوں آنکھ چرائی ہے ذرا یہ تو بتا
اپنی چاہت سے جو وشمہ کو اٹھایا لوگو
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم