جب یاد کسی کی آتی ہے
کالی لمبی راتوں میں
تب احساس یہ ہوتا ہے
دل خون کے آنسو روتا ھے
جب دلوں میں جھانک کہ دیکھو تو
ہر طرف وحشت اور تنہائی ہو
جب بےدردی سے مسل کر
ہر ظاہر نے جگہ بنائی ہو
جب لوگوں کو ظاہر کی بجائے
اندر کی وحشت نظر آے
جب دبےلفظوں میں کوئی
بن کہے سب کہ جاے
جب تھکی تھکی آنکھوں میں
زندگی کے سپنے نظر آئیں
جب زندگی کا اک اک لمحہ
حسین سے حسین تر ہو جاے
تب احساس یہ ہوتا ہے
انسان تقدیر کے لکھے پہ روتا ھے