یاد آتا ہے اس کا پیار تھوڑا تھوڑا

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

یاد آتا ہے اس کا پیار تھوڑا تھوڑا
رہتا ہے دل بیقرار اب تھوڑا تھوڑا

گزری ہے شام غم اس کے بغیر ہی
ہے اس کا انتظار اب تھوڑا تھوڑا

چلا گیا ہے وہ ہمیں چھوڑ کر
ہو گا ملن ہے اعتباراب تھوڑا تھوڑا

ڈھونڈتی رہتی ہیں اسے آنکھیں اب
رہتی ہیں اشکبار اب تھوڑا تھوڑا

ہو گئے ہیں رنجیدہ اس کے جانے سے
کرتے ہیں دکھ کا اظہارتھوڑا تھوڑا

Rate it:
Views: 791
14 Sep, 2012