یاد نہیں
Poet: By: Mehwish, Karachiکب وہ اس دل میں رہا یاد نہیں
اور کب خواب ہوا یاد نہیں
درد ہم سہتے رہے لیکن
زخم کب دل کو لگا یاد نہیں
پہلے تو پل پل کی خبر تھی تیری
اب تو اپنا پتہ بھی یاد نہیں
آزمالی ہیں ساری دعائیں ہم نے
اب کوئی اور نسخہ یاد نہیں
اس کی آنکھوں سے بچھڑتا ہوا ہر لمحہ
کوئی نم تھا کہ نہ تھا یاد نہیں
جس نے مسجد کو بنایا مقتل
ایسے ظالم کو خدا یاد نہیں
اسکو سلگتے ہوے دیکھا تھا مرجان
کب یہ دل جل کے بجھا یاد نہیں
More Sad Poetry







