Add Poetry

یا رب د ل میں اس کے رحم ڈال دے

Poet: hira By: hira, gojra

یا رب دل میں اس کے رحم ڈال دے
یہ جدائی کا غم اب سہا نہیں جاتا

اے چاند جا کے بتا دو اس کو
یوں تنہا اس کے بن اب رہا نہیں جاتا

فراق کی راتئں بہت تکلیف دیتی ہیں
دیر تلک یوں خود کو اب جگایا نہیں جاتا

تیز ہوائیں چلتی ہیں تیری یادوں کی
اندھیرا ہو جائےتو دیپ کوئی جلایا نہیں جاتا

میری نظر سے اوجھل نہیں ہوتا آنچل تیرا
کسی اور کو آنکھوں میں اب بسایا نہیں جاتا

نئی بہاروں کو ڈھونڈنے جا رہا ہوں
سوکھے پتوں سے دل بہلایا نہیں جاتا

لوٹ آؤ اب کہ بہت دیر ہو گئی
خود کو تیرے انتظار میں تڑپایا نہیں جاتا

Rate it:
Views: 571
17 Oct, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets