Add Poetry

یونہی پل میں لوگ چھوڑ دیا کرتے ہیں

Poet: Rizwana Badar By: NS, Lahore

یونہی پل میں لوگ چھوڑ دیا کرتے ہیں
یونہی پل میں دل توڑ دیا کرتے ہیں

یونہی باتوں باتوں میں لگا کر
باتوں کے رخ موڑ دیا کرتے ہیں

آج میری تنہائی مجھ سے یہ سوال کرتی ہے
کیسے لوگ ہیں کہیں کی بات کہیں جوڑ دیا کرتے ہیں

کتنا حسین اور پیارا سا احساس ہے یہ
جب تیرے نام کی ردا اوڑھ لیا کرتے ہیں

بیتے دنوں کو سوچنے بیٹھیں تو اکثر رضی
یادوں سے تیرے خیال کے پھول توڑ لیا کرتے ہیں

Rate it:
Views: 472
30 Jan, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets