Add Poetry

یوں نہ دل کے اجڑوں کو تڑپایا کرو

Poet: Ammar Ansar By: Ammar Ansar, Gujrat

یوں نہ دل کے اجڑوں کو تڑپایا کرو
کبھی تو اپنا دیدار کروایا کرو

بِن تمہارے مدھم سی لگتی ہے چاندنی رات
میرے اندر اپنی یاد کے دیے جلایا کرو

ہم جو ہر وقت تاک میں تمہاری رہتے ہیں
کبھی ہمارے آشیانے پر بھی آیا کرو

بیدار دہے تمام رات یاد میں تمہاری
اپنے شانے پر سر رکھ کے کبھی تو سلایا کرو

حقیقت میں نا سہی، خیالوں میں ہی
کہیں تو اپنا کہہ کر میرا دل بہلایا کرو

اور محبت روح سے ہوتی ہے جسموں سے نہیں
ان حوس پوجاریوں کو یہ اصلیت بھی بتایا کرو

تڑپ رہا ہے اک دید کی خاطر عمار
کبھی تو رُخ سے پردہ ہٹایا کرو

Rate it:
Views: 454
03 Jul, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets