یھاں سب سے الگ سب سے جدا ھونا تھا مجھ کو

Poet: M.Z By: M.Z, karachi

یھاں سب سے الگ سب سے جدا ھونا تھا مجھ کو
مگر کیا ھو گیا ھوں اور کیا ھونا تھا مجھ کو

ابھی اک لہر تھی جس کو گزرنا تھا سروں سے
ابھی اک لفظ تھا میں اور ادا ھونا تھا مجھ کو

پھر اس کو ڈھونڈنے میں عمر ساری بیت جاتی
کوئی اپنی ہی غم گشتہ ھونا تھا مجھ کو

پسند آیا کسی کو میرا آندھی بن کے اڑنا
کسی کی رائے میں باد صبا ھونا تھا مجھ کو

وھاں سے اب گزر آیا ھوں خاموشی سے اب کہ
جھاں اک شور کی صورت بپا ھونا تھا مجھ کو

در و دیوار سے اتنی محبت کس لیے تھی
اگر اس قید خانے سے رہا ھونا تھا مجھ کو

میں اپنی راکھ سے بیشک دوبارہ سر اٹھاتا
مگر اک بار تو جل کر فنا ھونا تھا مجھ کو

میں اندر سے کہیں تبدیل ھونا چاھتا تھا
پرانی کینچلی میں ھی نیا ھونا تھا مجھ کو

ظفر میں ھو گیا کچھ اور ورنہ اصل میں تو
برا ھونا تھا مجھ کو یا بھلا ھونا تھا مجھ کو؟

Rate it:
Views: 412
31 Jan, 2011
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL