Add Poetry

یہاں کوئی کسی کے کام نہیں آتا

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہم تو اداس لمحوں میں بھی رونق لگا لیتے ہیں
تصور میں انہیں اپنے پاس بلا لیتے ہیں

دکھ درد میں یہاں کوئی کسی کے کام نہیں آتا
ہم تو غیروں کے غم بھی دل میں بسا لیتے ہیں

وہ دوست جو ہمیں داغ جدائی دے گئے
ان کی یاد سے بزم تنہائی کو سجا لیتے ہیں

میرے مولا نے ایسا اعلیٰ ظرف بخشا ہے ہمیں
دوستی میں ہنس کر چوٹ بھی کھا لیتے ہیں

اپنا مشغلہ ہے غم کے ماروں کو مسکراہٹیں دینا
ہم ایسا کر کے تھوڑا ثواب کما لیتے ہیں

Rate it:
Views: 371
31 Mar, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets