یہاں ہر کوئی۔۔۔۔۔۔
Poet: By: m.asghar mirpuri, birminghamیہاں ہر کوئی کسی کےخلاف سکیم کرتاہے
دل سےکوئی نہ کسی کی تعظیم کرتا ہے
ہرکسی کودوسروں سےشکایت رہتی ہے
اپنے روئیے میں کوئی نہ ترمیم کرتا ہے
میرے شہرمیں جتنےبھی سخنور ہیں
یہاں کوئی نہ دوسرےکوتسلیم کرتاہے
جو ہر چھوٹے بڑے کا احترام کرتےہیں
رب انہیں نصیب صراط مستقیم کرتاہے
دنیا والوں نے اصغر کوبڑےغم دئیےلیکن
یہ سب میں خوشیاں تقسیم کرتاہے
More Sad Poetry






