Add Poetry

یہ تو میری ماں ہے

Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham

یہ کون تھی
جس کے ہونٹوں کے چیتھڑوں پر
نیلاہٹ جم چکی تھی
ہر سانس سے عاری
جس کی آنکھیں لہو
رو رو کر
تھم چکی تھیں
جس کے چہرے کی یاسیت دیکھ کر
صحراوٴں کی پیاس
بھی منہ چھپاۓ
گرد زمانہ سےاٹے
جس کے گیسو
زندگی کی تھرتھراہٹ
تقدیر کی کشمکش کی طرح
اُلجھے ہوۓ ہیں
یہ ماں کس کی تھی
یہ ماں کون تھی
کچے سے گھر کے دروازوں
میں کبھی جس کی آنکھیں
اپنی ننھے مسعود کی
ہوا کرتی تھیں منتظر
اب آنے والوں
کی راہ تکتے تکتے یہ
شمعیں بھی گُل ہوئی ہیں
اب دہلیز کی کھوکھ
آہٹ کی اُمید ہے
بانجھ ہو چکی تھیں
یہ کون ہے جو گھر کے
اجاڑ صحن میں سپاٹ
آنکھیں سلے ہونٹ لیے
سو رہی ہے
ہاں
یہ تو میری ماں ہے
یہ تو میری ماں ہے

Rate it:
Views: 323
13 Oct, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets