Add Poetry

یہ دِل کی تمنا ہے کہ اِس دل میں رہا کر

Poet: Arif Hussain Arif By: Qasim Raza, Faisalabad

یہ دِل کی تمنا ہے کہ اِس دل میں رہا کر
خواہش کو کبھی دیس نکالا نہ دِیا کر

میں نفرتِ احباب کے صدمے سے نبٹ لوں
اے زندگی لازم ہے کہ تو مجھ سے وفا کر

تجھ کو بھی کچل ڈالا ہے دنیا کی ہوس نے
میں نے نہ کہا تھا کہ زمانے سے بچا کر

یہ دِل کہ تیری یاد سے غافِل نہیں رہتا
دیکھا ہے اسے اور بھی کاموں میں لگا کر

میں عمر گزاروں گا اسی قید میں رہ کر
کب میں نے کہا پیار کے زنداں سے رہا کر

جس شخص نے دنیا کیلئے ہم کو بھلایا
اِک روز وہ آئے گا زمانے کو بھلا کر

اے واعظِ منبر ہے نصیحت میری تجھ کو
کچھ کام تو دنیا میں فسادوں کے سوا کر

اک روز ہے اس مٹی کے نیچے تجھے جانا
اس طرح نہ اترا کے زمیں پر تو چلا کر

عارف جو حقیقت ہے وہ باتوں میں کہاں ہے
ممکن ہو تو لوگوں کی نگاہوں کو پڑھا کر

Rate it:
Views: 648
26 Nov, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets