یہ رات بھی گزر گئی
Poet: eman fajr By: emamn fajr, karachiیہ رات بھی گزر گئی
تجھے بھولنے کی جفا میں
تیری یاد کی وفا تلک
پُر سکون نیند کی آہ میں
تجھے دیکھنے کی چاہ تلک
اتری ہے یہ رات اس طرح
تیرے وصل سے لے کر فراق تلک
اُن آنسوئوں کی لرزشوں میں
جو گرا تو صرف پلکوں کی باڑ تلک
میرا وجود طالب دعا بنا
تہجد سے لے کر نماز فجر تلک
چلو یہ رات بھی گزر گئی
نئے سویرے کی تلاش تلک
More Sad Poetry






