یہ فرق پڑتا نہیں دھوپ ہو کہ بادل ہو
Poet: حسن ظہیر راجا By: حسن, Multanیہ فرق پڑتا نہیں دھوپ ہو کہ بادل ہو
بس اتنا ہے کہ ترا ساتھ اب مسلسل ہو
ذرا سی دیر تھی، میں حد کراس کر جاتا
کسی نے اتنے میں مجھ سے کہا کہ پاگل ہو؟
مجھے تو ویسے میسر تھے اور بھی موضوع
غزل میں تجھ کو میں لایا کہ تُو مکمل ہو
شجر شجر سے ملے اور میں ملوں تم سے
ہمارے گرد اگر ہو بھی کچھ تو جنگل ہو
میں برف برف رویے سے تنگ آ گیا ہوں
بھلے جدائی ہو لیکن یہ مسئلہ حل ہو
اب ایسی رُت میں تو شاخیں شجر سے جھڑ جائیں
تُو چاہتا ہے کہ ایسے میں سایہ اور پھل ہو؟
More Sad Poetry






