Add Poetry

یہ لڑکی کون لڑکی ہے

Poet: Sadeed Masood By: Sadeed Masood , Newzeland Auckland

یہ لڑکی کون لڑکی ہے

جو میرے پاس ہی رہتی ہے
اور مجھ سے ہر دم کہتی ہے
چل اے ساجن بھاگ چلیں
ہاتھ میں ڈالیں ہاتھ چلیں
چاند کی نگری بسیرا ہو
جہاں کوئی نہ تیرا میرا ہو
ہم بھی کھل کر بات کریں
صبح سے بیٹھیں رات کریں
جب اتنی باتیں کرتی ہے
پھر خود ہی ڈرنے لگتی ہے
یہ لڑکی کون لڑکی ہے

جو کل شب کو بھی آئی تھی
اور آکر پریت جگائی تھی
پر اب کے میں نے بٹھلایا
اور بٹھلا کر پھر سمجھایا
کہ تیرا میرا پیار سہی
اور تجھ بن میں بیکار سہی
پر اتنا بھی تو سوچ ذرا
کہ تیرا میرا ملنا کیا
تیری سگائی ہوچکی ہے
تو پرائی ہو چکی ہے
تیرے سنگ اب کیسے جاؤں
دنیا کو کیا منہ دکھلاؤں
جب اتنی باتیں سنتی ہے
پھر رو رو آہیں بھرتی ہے
یہ لڑکی کون لڑکی ہے

Rate it:
Views: 490
04 Mar, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets