Add Poetry

یہ مروّت کیا کم ہے ملتے ہوئے

Poet: جنید عطاری By: جنید عطاری, چکوال

یہ مروّت کیا کم ہے ملتے ہوئے
جھوٹے آنسُو خوشی سے روئے ہیں

کتنے برباد خواب آنکھوں میں
چین کی مر کے نیند سوئے ہیں

مجھ سے تاریک کی جفاؤں سے
کتنے چہروں نے نُور کھوئے ہیں

اے مرا ناخدا پرستش سے
سجدۂ سہو مجھ پہ روئے ہیں

اے دلا! غسلِ بدگمانی سے
ایک عالم کے بحر دھوئے ہیں

اے مری فصلِ پُر بہار اب تک
تیری کھیتی میں خار بوئے ہیں

شکوۂ موجِ خُود سری کس کو
اپنے بیڑے تُو خود ڈبوئے ہیں

تیری صورت کو رنگ دے دے کر
انگلیاں خُون میں بھگوئے ہیں

لب بلا کے ہیں تشنہ کام جنیدؔ
اندروں تک بھنور سموئے ہیں

Rate it:
Views: 427
04 Aug, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets