یہ واقعہ بھی عجب میری زندگی کاتھا

Poet: By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

یہ واقعہ بھی عجب میری زندگی کاتھا
میں چاہتا تھا اسے اور وہ کسی کا تھا

کسی نے توڑ دیا میرا آشیان خواب
مجھے بھی زعم بہت اپنی عاشقی کا تھا

تب اپنی وحشتِ جاں پر ہوا بہت افسوس
جو یہ سنا کہ اسے شوق دل لگی کا تھا

نہ میری ذات سے مطلب نہ میرے درد سے کام
وہ معترف تو فقط میری شاعری کا تھا
 

Rate it:
Views: 1128
27 Aug, 2011