Add Poetry

یہ کس لئے ہے تو اتنی اداس ہے وشمہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

یہ کس لئے ہے تو اتنی اداس ہے وشمہ
پہن لیا ہے جو کالا لباس ہے وشمہ

تو شام رنگ ہوا جا رہا ہے صبح سے کیوں
جھلکتی ہے تری صورت سے یاس ہے وشمہ

نہارتے ہو یہ کس کس کو نیم وا ہو کر
پرائے دیس میں کیسی یہ آس ہے وشمہ

حنائی ہاتھ کے وہ لمس چھن گئے جن سے
بنے ہوئے ہیں سراپا سپاس ہے وشمہ

مکیں مکاں میں نہ ہوگا تو پھر کہاں ہوگا
یہیں کہیں ہے ترے آس پاس ہے وشمہ

لباس اور ہے لیکن میں کوئی اور نہیں
مجھے تو بھول گیا روشناس ہے وشمہ

مجھے بھی حیرت و حسرتؔ نے بت بنا ڈالا
تجھے بھی زندگی آئی نہ راس ہے وشمہ

Rate it:
Views: 438
07 Mar, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets