یہ کس کی سازش ہے
Poet: By: maqsood hasni, kasurجاگو
کب کا لہو‘ لہو ہوا ہے
جانو
دانستہ ہوا ہے کہ سہو ہوا ہے
کس کی یہ سازش ہے
بلبل کے روبرو
قتل رنگ و بو ہوا ہے
قاتل کی آستین دیکھ لو
ہواوں سے گواہی لے لو
یہاں ہی جھگڑا
من و تو ہوا ہے
وہ جینا کیا جینا ہے
جو جینا ڈر کر جینا ہے
مے گرتی ہے کہ
تار سبو ہوا ہے
جاگو
کب کا لہو‘ لہو ہوا ہے
More Life Poetry






