ُیہ کوئی کھیل نہیں زندگی بھر کا بندھن ہوتا ہے
دو کو ملانا نہیں، شریک زندگی بنانے کا کام ہوتا ہے
بات آگے بڑھے گی تو کچھ تلخیاں اور خوش گپیاں بھی ہونگی
لڑکی کی اور لڑکے کی ہونے والی ساس میں باتیں خراب بھی ہونگی
کچھ لوگ یہاں بھی تو سمجھ دار ہونگے
لڑکی اور لڑکے کے اپنے سگے ہونگے
کریں گے مداخلت اور بات آگے بڑھائیں گے وہ
سمجھداری کا ثبوت دیکر بات پکی کرائیں گے وہ
پھر لڈو پھوٹیں کے لڑکے اور لڑکی کے من میں
پیار بسنے لگے گا دونوں کے خالی دلوں میں
بے چین ہونگے دونوں صرف یہ سننے کے لیئے
کیا رکھی ہے تاریخ ہم دونوں کی شادی کے لیئے