Add Poetry

یہ کیسا تھا ساتھ تیرا

Poet: hira By: hira, gojra

یہ کیسا تھا ساتھ تیرا
یوں لگا تنہائیاں بڑھتی گئیں

عشق نے کر دیا مجھے اندھا
اور میری نادانیاں بڑھتی گئیں

شدت درد کو کم کرتے کرتے
دل کی بے تابیاں بڑھتی گئیں

مجھے راس نہ آ سکی اس قدر بھیڑ
ہجوم میں بھی ویرانیاں بھڑتی گئیں

دل کو جلاتی رہی مسکان تیری
میرے اندر خاموشیاں بڑھتی گئیں

ہراک زبان پہ میرا ہی نام تھا
تیرے چلے جانے کہانیاں بڑھتی گئیں

میں شعلوں کو دیکھ کر گھبرا سا گیا
تیرے ہجر کی چنگاریاں بڑھتی گئیں

میں حالات سے سمجھوتہ کرنے میں لگا رہا
مگر ظالم کی سفاکیاں بڑھتی گئیں

Rate it:
Views: 518
13 Nov, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets