یہ کیسی مجھ پے کیفیت طاری ہوتی ہے

Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabad

یہ کیسی مجھ پے کیفیت طاری ہوتی ہے
روٹھ جائے کوئی تو دل آزاری ہوتی ہے

اک الجھن سی ذہن و دل میں رہتی ہے
بس بات سمجھنے کی ساری ہوتی ہے

ھر دم تنہائ اور خوف سا دل میں
میرے سوچ بھی مجھ پے بھاری ہوتی ہے

چونک جاتا ہوں کسی آہٹ پے میں اکثر
ہوتا ہوں میں اور چار دیواری ہوتی ہے

کسی کا ہو کے رہنا کسی کو اپنا بنانا
ہاں تنویر یہ بھی فنکاری ہوتی ہے

Rate it:
Views: 653
10 Oct, 2017