Add Poetry

یہ کیسی محبت ہے میری

Poet: NS By: NS, Lahore

یہ کیسی محبت ہے میری
مجھے تم سے دور جانا ہے
تمہیں تھوڑا سا بھلانا ہے
تمہارا نام اپنی زندگی سے مٹانا ہے
قسمت میں اپنا ملن نہیں
یہ دل کو سمجھانا ہے
یہ کیسی مجبوری ہے میری
کیوں مجھے تم سے دور جانا ہے؟
کیوں مجھے تم کو بھلانا ہے؟
یہ کیسی محبت ہے میری
یہ کیسی مجبوری ہے میری
نہ تم کو پانا ہے
نہ تم سے دور جانا ہے
نہ تم کو بھلانا ہے
نہ تم کو یاد رکھنا ہے
یہ کیسی محبت ہے میری
یہ کیسی مجبوری ہے میری
جس کی یاد میں
صبح سے رات کر دیتے ہیں
اسی کو ہم یہ بات بتا نہیں سکتے
جس سے خیالوں میں
ہم محو گفتگو رہتے ہیں
اسی کو حقیقت میں
ہم پکار نہیں سکتے
جس کی دل کائنات پر حکومت ہے
اسی پر ہم تھوڑا سا بھی
حق نہیں رکھتے
یہ کیسی محبت ہے میری
یہ کیسی مجبوری ہے میری

Rate it:
Views: 698
22 Aug, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets