”اسٹیٹس کو“

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

صبح دہلیز پہ پہنچی تو درونِ خانہ
طاق پہ رکھے چراغوں کو ہوا اندیشہ
”یہ بلا ہم کو کھڑے قد سے نگل جائے گی
جب مکینوں پہ کُھلا روشنی کیا ہوتی ہے
حیثیت اپنی بس اک پَل میں بدل جائے گی
جب یہ گھر اُجلے سویرے سے منوّر ہوگا
ضَوفشاں لَو یہ کسی سائے میں ڈھل جائے گی“
پھریہ طے پایا چراغوں میں کہ شب بہتر ہے
”روشنی صبح کی اپنے لیے کب بہتر ہے
اپنے ہونے کا رہے باقی سبب، بہتر ہے“
 

Rate it:
Views: 442
24 Aug, 2013