Add Poetry

اسے بھول جانے میں وقت لگے گا

Poet: رضوانہ وقار By: Rizwana, Oshawa on

اسے بھول جانے میں وقت لگے گا
رشتے نیے بنانے میں وقت لگے گا

سمے جاتےمڑکے دیکھا ہی نہیں
دل کو بہلانے میں وقت لگے گا

عمر بیت گی درد کو مٹانے میں
گیت اور گانے میں وقت لگے گا

کہاں ساتھ چھوڑ ا وفا کی یادوں نے
خود کو بیوفا بنانے میں وقت لگے گا

اک آس تھی وہ بھی ٹوٹ گی
یہ اس کو بتانے میں وقت لگے گا

بعد تیرے کوی جچا ہی نہیں
دل کہیں لگانے میں وقت لگے گا

جگنو کی طرح وہ ساتھ ہی رہا
اندھیرے کو مٹانے میں وقت لگے گا

اندھیری رات میں بھی خیال جاں
طلسم سے نکل آنے میں وقت لگے گا

جادو ہے یہ کیسا حتم ہوتا ہی نہیں
توڑ اس کا بنانے میں وقت لگے گا

Rate it:
Views: 404
11 Jun, 2017
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets