-اس طرح برسنے سے...دل پہ کیا گزرتی ہے....
Poet: By: Rania Ch, Lahoreبارشوں کو کیا معلوم
اس طرح برسنے سے
دل پہ کیا گزرتی ہے
یاد کے کئی چہرے
جھانکتے ہیں ماضی کے
ادھ کُھلے دریچے سے
بارشوں کو کیا معلوم
اس طرح کے موسم سے
سوچ کے درختوں پر
پھر بہار آتی ہے
منظروں کے جادو سے
لفظ جُڑنے لگتے ہیں
جن کو روز مرہ کے
فالتو سے کاموں میں
ہم بُھلائے بیٹھے ہوں
یاد آنے لگتے ہیں
بارشوں کو کیا معلوم
اس طرح برسنے سے
دل پہ کیا گزرتی ہے
More Sad Poetry






