Add Poetry

اندھیری شب سے ڈرتی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

یہ کیسا ڈر ہے
یہ کیسا خوف لاحق ہے مجھے
یہ کیسا ڈر ہے جو میری پریشانی کا باعث ہے
کوئی آغوش میں لے کر
بچا لے مجھ کو اس ڈر سے
اندھیری شب سے ڈرتی ہوں
کھنک سے چوڑیوں کی کیوں مجھے اب ڈر سا لگتا ہے
پکار وچیخ سے ڈرتی ہوں
تو کانوں میں اپنی انگلیوں کو ٹھوس لیتی ہوں
بدن پھر کانپ اٹھا ہے تو آنکھیں بند کرتی ہوں
کوئی آغوش میں لے کر
بچا لے مجھ کو اس ڈر سے
سنا ہے خون میں لت پت کئی لاشیں پڑی ہیں شہر میں اپنے
نہ جانے کیسے میں لاشوں کا منظر دیکھ کے پاوٓں گی
کوئی آغوش میں لے کر بچا لے مجھ کو اس ڈر سے

Rate it:
Views: 256
17 Feb, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets