Add Poetry

بیٹا ؟ مسجد ؟ گولی ؟

Poet: Dr Qamar Siddiqui By: Dr Qamar Siddiqui, Kharian

اونچے اونچے محلوں کی غربت یوں ہنسی اڑائے
ہر کونے پر ایک بھکاری کھڑا ہے ہاتھ پھیلائے

یہ بابا جو سڑک کنارے آڑھا ترچھا لیٹا ھے
کاش کوئی بہلاول ، حمزہ اس کا حق دلوائے

چھت سے لٹکتی خونی ڈوری اس پہ جھولتی دوشیزہ
لکھہ گئی ھے “ ابا سے کہنا ، نہ جاگے سو جائے“

جان میری لندن جاؤں گا چاندی کے جھمکے لاؤں گا
بالوں میں چاندی بھر آئی ، پیا نہ لوٹ کے آئے

خون آلودہ شرٹ دکھا کر “ پگلی “ سب سے پوچھے
میرا بیٹا ؟ مسجد ؟ گولی ؟ کون اسے سمجھائے

Rate it:
Views: 374
11 Jul, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets