زندگی کی ہر تمنا تو پوری نہیں ہوتی
تقدیر کو کوئی بھی مجبوری نہیں ہوتی
مرتا نہیں ہے کوئی بھی وقت سے پہلے
کسی کے جانے سے زندگی ادھوری نہیں ہوتی
انا کا مسئلہ نہ بناؤ اک چھوٹی سی بات کو
اتنی بھی تو ہر بات ضروری نہیں ہوتی
وقار جو رکھتے ہیں سدا اپنا بلند
ان سے تو ہر کسی کی جی حضوری نہیں ہوتی
جن کو زندگی میں کوئی خاص جگہ دی جائے
ان کی تو پھر کبھی بھی حکم عدولی نہیں ہوتی
کچھ تو بنا لو اپنی بھی زندگی کے لئے
اچھی اس قدر بھی کاشف بے اصولی نہیں ہوتی