“ شہید نو بیاہتا جوڑا “

Poet: Haji Abul Barkat,poet By: Haji Abul Barkat,Poet/Columnist, Karachi

ہر زخم ، زخم ہی ہوتا ہے، بھر ہی جاتا ہے
وقت مرحم ہے ، دکھا اپنا اثر جاتا ہے

حادثتاََ موت جوانی میں نئے جوڑے کی مگر
سنتے ہی سینے میں نیزہ اتر جاتا ہے

××××××××××
نوٹ:-
٢٨ جولائی ٢٠١٠ کو بھی ائیر بلو کا حادثہ
ہوگیا تھا جس میں نوبیاہتا جوڑا ہنی مون منانے
کےلئے جا رہا تھا اور بھوجا ائیر لائن میں بھی
ایک جوڑا ہنی مون منانے جا رہا تھا کہ مورخہ
٢٠ اپریل ٢٠١٢ کو فضائی حادثہ کا شکار ہو گیا-
یہ قطعہ انہی شہید جوڑے کے نام ہے-

Rate it:
Views: 381
21 Apr, 2012
More Sad Poetry
ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے ہَر ایک مُحبت مُحبت کرتا پھِرتا ہے یہاں لیکن
سَچ ہے کہ بہت سے مُحبت کے نام پر کھِلواڑ کرتے ہیں
یہ خوابوں کی بَستی کہاں سَچ مِلتا ہے وَفا والو
یہ جھُوٹی دُنیا میں اَکثر اپنے دِل کو بَرباد کرتے ہیں
یہ راہوں میں سَچّوں کے پیچھے پھِرنے والے کم ملِتے
یہ لوگ تو بَس دُکھ دے دِلوں کو بَرباد کرتے ہیں
یہ سچّے جَذبوں کا گہوارہ اَکثر سُونا ہی رہتا ہے
یہ پیار کے نام پر لوگ فَقط شاد کرتے ہیں
یہ دُنیا َبس نام کی خوشیاں سچّے دِلوں کو کب مِلتی؟
یہ راہوں میں اَکثر اپنی سچَّائی کو بَرباد کرتے ہیں
یہ خَلوص کا سایا بھی اَب نایاب نظر آتا ہے ہم کو
یہ مَطلب پَرَست فَقط چہرے ہی آباد کرتے ہیں
یہ وَعدوں کا موسم کب رَہتا ہے گُزر جاتا ہے لَمحوں میں
یہ رِشتوں کے نام پر اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
یہ سَچّے جَذبے بھی مظہرؔ دُکھ سَہتے سَہتے چُپ ہو جاتے
یہ لوگ تو َبس اَپنے مَطلب سے اِرشاد کرتے ہیں
مظہرؔ تُو سَچّوں کے سَنگ چَل بیکار نہ کر دِل کو
یہ جھُوٹ کی دُنیا والے اَکثر دِل ناشاد کرتے ہیں
MAZHAR IQBAL GONDAL