Add Poetry

'محبت کانچ کا ٹکرا'

Poet: syed waqas kashi By: syed waqas kashi, rawalpindi

بہت ہی نرم ونازک ہے
بہت شفاف ہوتا ہے
اور اسے تھامنے والا
اکثر ہی نمناک ہوتا ہے
'محبت کانچ کا ٹکرا'

خلوص اس کا سانچہ ہے
یہ عداوت پہ طمانچہ ہے
یہ رسموں پہ ضرب کاری ہے
ہے یہ عین مذہب بھی
اور یہی دنیاداری ہے
'محبت کانچ کا ٹکرا'

مگر اسے ٹوٹنا ہو گا
حنا رنگے ہاتھوں سے
اسے تو چھوٹنا ہو گا
اور جب یہ ٹوٹ جائے گا
بہت ہی خون رلائے گا
یہ دامن کو زخمائے گا
'محبت کانچ کا ٹکرا'

Rate it:
Views: 637
04 Mar, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets