! میری دنیا اجڑ گئی لیکن
Poet: کامران نور صدّیقی By: Kamran Noor Siddiqui, Karachiمیری دنیا اجڑ گئی لیکن
اس کو جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہیں
پہلے سمجھا بہت کیا میں نے
پھر یہ جانا کہ کچھ کیا ہی نہیں
دل لگانا ہے دل لگی جیسا
چاھتوں کا کوئی صلہ ہی نہیں
دل کی دنیا ہے ایسی ویراں کہ
جیسے اس میں کوئی رہا ہی نہیں
اس کو پانا بھی کیسے ممکن تھا
جب میرے ساتھ میں خدا ہی نہیں
More Sad Poetry






