میرے لفظ بھی دیکھو تو کیسے دل دکھاتے ہیں

Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabad

 میرے لفظ بھی دیکھو تو کیسے دل دکھاتے ہیں
جو پڑھ لیں غور سے ان کو تو آنسو پھوٹ جاتے ہیں

میرے ہر شعر میں شاید بھرا ہے درد محبت
سر محفل سناؤں تو سچ میں بھول جاتے ہیں

خدا جانے یہ کیسا غم جو آتا ہے لکھائی مٰیں
لکھو ں جو درد و غم تو قلم سوکھ جاتے ہیں

شیشہ بھی جو ٹوٹے تو دیتا ہے آواز تنویر
صدا پھر کیوں نہیں آتی جب دل ٹوٹ جاتے ہیں

Rate it:
Views: 750
11 Oct, 2017