کوئی تو ہو جو میرا حوصلہ ہی بنے
میری ناکامیوں پے جو مجھے مسکرا کے ملے
مجھے ہنسانے کے لئے ذرا کھلکھلا کے ملے
جو صاف کرے میرے آنسو اپنے ہاتوں سے
مجھے دے تھپکیاں اور گلے لگا کے ملے
چلے لے کے مجھے اور نیا راستہ دکھا کے ملے
جو بار بار کہے مجھے ہمت نہ ہارنے کا
حوالے دے کے کتابوں کے، واقعات بتا کے ملے
میری ناکامیوں پے جو ڈال دے پردہ
کامیابیوں کو میری جو یاد کر کے ملے
کوئی تو ہو جو میرا رابطہ ہی بنے
کوئی تو ہو جو میرا سلسلہ ہی بنے
کوئی تو ہو جو میرا واسطہ ہی بنے
کوئی تو ہو نا
کوئی تو ہو نا
کوئی تو ہو نا