Add Poetry

نہ ہی قربتوں کا سوال ہے ، نہ ہی فاصلوں کا ملال ہے

Poet: SN Makhmoor By: SN Makhmoor, Karachi

 نہ ہی قربتوں کا سوال ہے ، نہ ہی فاصلوں کا ملال ہے
توجہاں بھی ہے مرے پاس ہے یہ محبتوں کا کمال ہے

یہ جو شبنمی سا گلاب ہےیہ جو چاندنی کا شباب ہے
مجھے یوں لگے ہے تو روبرویہ ترا ہی یار جمال ہے

بڑی مدتوں کو گزار کر ترے شہر سے جو گزر ہوا
وہ ہی تذکرہ سنا چاند کا ، وہ ہی چاندنی کا سوال ہے

نہ جہان کو کبھی ہو سکی نہ خبر کبھی یہ مجھے ہوئی
مرے دل کا کب تو مکیں ہوا یہ محبتوں کا کمال ہے

تر ی یاد کی ردا اوڑھ کر ترے انتظار میں دل رہا
یہ ہی کل مرا یہ ہی آج ہے یہ ہی حال تھا یہ ہی حال ہے
 

Rate it:
Views: 433
05 Mar, 2014
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets