Add Poetry

"ہجر آخر حقیقت ہے"

Poet: ارسلان حسینؔ By: Arsalan Hussain, Ajman,UAE

اضطراب، انتشار، انتظار لیئے
اجڑتے شجر کو حیرت سے دیکھ رھا ھوں میں
کہ خزاں لمحیں اترنے سے
ذرا موسم بدلنے سے
ہوا کے تیز چلنے سے
ٹہنی سے جڑے پتے
بکھرنے کیسے لگتے ھیں
تو پھر یہ سوچتا ھوں میں
یہ زندگی کی خصلت ہے
ہجر آخر حقیقت ہے

ہوا کے سنگ یہ پتے
سفر تیزی سے کرتے ہیں
مگر کیا خبر ہے انکو
ذرا موسم بدلنے سے
ہوا کہ تھم جا نے سے
زمیں پر آ کے گرنہ ہے
ہوا سے بھی بچھڑنا ہے
تو پھر یہ سوچتا ھوں میں
یہ زندگی کی خصلت ہے
ہجر آخر حقیقت ہے

Rate it:
Views: 341
24 Jan, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets