بے درد زمانے والوں نے
کب درد کسی کا جانا ہے
امید نہ کر یہ جانتے ہیں
مجبور ہے انساں بکتا ہے
اور اس کی دنیا میں ہر شے
بازار میں اکر بکتی ہے
پھر پیار کی قدر اور قیمت کیا
یہ بھی یہاں بک جاتا ہے
ایک پیار ہی کیا شے ہے وشمہ
انسان کا ضمیر بھی بکتا ہے