خودی
Poet: از سرِ نَو منیر یوسف By: MUNIR YOUSAF, Lahoreمیں جب یہاں سے چلا جاؤں گا
میں پھر خود کو ملنے آؤں گا
کچھ سوال جو رہ گئے تھے
میں پھر خود سے کرنے آؤں گا
کیسی گزری تری عارضی زندگی
میں ایسے سوال پوچھنے آؤں گا
مجھے پتہ ہے تم غمزدہ ہو جاؤ گے
میں جب یہ سب کہنے تم سے آؤں گا
جو کی تھی تم نے کوتاہیاں
میں تمہیں وہ یاد کرانے آؤں گا
تم پھرتے تھے بند آنکھیں لیے
میں پھر تمہیں تمہارا عکس دیکھانے آؤں گا
گراتے تھے تم ظلم کے پہاڑ دنیا میں
میں تمہاری طاقت کا اندازہ لگانے آؤں گا
پتہ ہے مٹی کے ڈھیر ہو جاؤ گے تم
میں تمہیں تمہارا انجام بتانے آؤں گا
میں جب یہاں سے چلا جاؤں گا
میں پھر خود سے ملنے آؤں گا
More Sad Poetry






