زندہ دل لڑکی
Poet: سحر رشید By: Sahar rasheed, Sialkotوہ لڑکی جو چہکتی تھی ہر بات پہ
اب وہ خاموشی سے سر ہلا تی ہے
وہ جو قہقے لگاتی تھی ہر وقت
اب وہ پھیکا سا مسکراتی ہے
وہ جو خوشی کے نغمے گاتی تھی
اب وہ دکھی شعر سناتی ہے
وہ جو روز سنورتی تھی اپنے لیے
اب وہ تہواروں پہ سادا رہتی ہے
ہاۓ کہاں گئی وہ چنچل زندہ دل لڑکی
شاید وہ اب زندگی کے دن گزارتی ہے
More Sad Poetry






