Add Poetry

"آ و ذرا پچھتا لیں محبت ک اصولوں پر"

Poet: Saba Hassan By: saba Hassan, Lahore

حیات خوشنما کے زوا لوں کی وجہ بن کر
آج پوچھتے ہو محبت کی ابتدا کے رنگ
بکھرنے کے سوالوں کا
مکرنے کے کمالوں کا
تمہیں معلوم ھے ٹٹولو ذرا خود کو
وہ اس دن جب پہلی بار
تمہارا نام لینے سے میرا وجود سنبھلا تھا
وہ جب تم نے میرے زخموں میں
تسلیوں کا مرہم رکھا تھا
میرے آنسو سبھی تم نے دامن میں چھپا ئے تھے
وہ جب تکلیف تو میری تھی مگر آنسو تم نے بھا ئے تھے
وہ جب کھلے تھے لب میرے مگر دل میں گل تم نے سجا ئے تھے
وجود سحر تم سے تھی
شب نورستا تم سے تھی
میں وہ انمٹ کہانی ہوں
جو بھولی جا نہیں سکتی
تلازم با ندھہ کر دیکھو
ماضی چھانٹ کر دیکھو
محبت کہ سبھی موسم
ذرا تم ناپ کر دیکھو
خودی یہ جا ن جا ؤگے
مجھے پہچا ن جا ؤ گے

Rate it:
Views: 499
01 May, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets