Add Poetry

اب زندگی پہ ہو گئیں بھاری شرارتیں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

اب زندگی پہ ہو گئیں بھاری شرارتیں
تنہائیوں نے چھین لیں ساری شرارتیں

ہونٹوں کے گلستان پہ لالی نہ جب رہی
آنکھوں نے کھیل کھیل میں ہاری شرارتیں

کچھ تو گلے کا طوق ہیں یادوں کی راہ میں
کچھ آنسوؤں میں ہیں ابھی جاری شرارتیں

سینے سے آرزوؤں کے موسم گزر گئے
بس رہ گئی ہیں درد کی ماری شرارتیں

اڑنے نہ پائے دیکھنا آہ و فغاں کی دھول
ہوں جو کبھی گمان پہ طاری شرارتیں

ان دشمنوں میں عشق کا امکان اب کہاں
وشمہ غمِ جہان پہ واری شرارتیں

Rate it:
Views: 230
16 Sep, 2022
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets