اک حرف تسلی کا اک لفظ محبت کا

Poet: AAzi By: AAzi, Guranwala

اک حرف تسلی کا اک لفظ محبت کا
خود اپنے لئے اس نے لکھا تو بہت رویا

پہلے بھی شکستوں پر شکست کھائی تھی اس نے
لیکن وہ تیرے ہاتھوں ہارا تو بہت رویا

اتنا بھی آساں نا تھا ہستی سے گزر جانا
اترا جو سمندر میں دریا تو بہت رویا

جو شخص نہیں رویا کبھی تپتی چھاؤں میں
آج دیوار کے سائے میں بیٹھا تو بہت رویا

Rate it:
Views: 2080
07 Jul, 2012