تنہائی)
Poet: مسعود احمد By: مسعود احمد, Shikarpur, Sindhمجھ سے ملنے آئی تھی تنہائی
میرے گھر پر چھائی تھی تنہائی
جب لکھی غزل میں نے تو
میرے دل پر چھائی تھی تنہائی
یوں تو آتی نہیں تیری یاد مگر
آج کھینچ کر لائی تھی تنہائی
دل کی بستی تھی آباد تم ہی سے
برباد کر وہ آئی تھی تنہائی
تب سے رشتہ ہے اپنا گھرا سا
جب سے اے احمد پائی تھی تنہائی
More Sad Poetry






