Add Poetry

حسین خوابوں سے آخر جگا دیا مجھ کو

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore,Pakistan

مری وفاؤں کا اچھا صلہ دیا مجھ کو
بس ایک پل میں نظر سے گرا دیا مجھ کو

ہے احترام بھی دل میں مرے ، محبت بھی
پھر اپنے در سے بتا کیوں اٹھا دیا مجھ کو

یہ میری سادہ دلی تھی کہ پیار کر بیٹھا
کیوں اپنی ذات کا عادی بنا دیا مجھ کو

مری تو زیست میں پہلے ہی بے شمار ہیں غم
اب اپنے غم کی بھی سولی چڑھا دیا مجھ کو

یہ سوچتا ہوں کہ تجھ کو نہ بھول پاؤں گا
اگرچہ تو نے تو دل سے بھلا دیا مجھ کو

بتا دے جاؤں کہاں تیری بے رخی پا کر
کیوں زہر ہجر کا تو نے پلا دیا مجھ کو

مری طرح سے نہ تجھ کو کوئی بھی چاہے گا
کبھی یہ سوچے گی تو کیوں گنوا دیا مجھ کو

تری وفا کا بھرم کاش کھل نہ پاتا کبھی
حسین خوابوں سے آخر جگا دیا مجھ کو

Rate it:
Views: 885
04 Feb, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets