زندگی ادھوری نہیں ہوتی
Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwaliزندگی کی ہر تمنا تو پوری نہیں ہوتی
تقدیر کو کوئی بھی مجبوری نہیں ہوتی
مرتا نہیں ہے کوئی بھی وقت سے پہلے
کسی کے جانے سے زندگی ادھوری نہیں ہوتی
انا کا مسئلہ نہ بناؤ اک چھوٹی سی بات کو
اتنی بھی تو ہر بات ضروری نہیں ہوتی
وقار جو رکھتے ہیں سدا اپنا بلند
ان سے تو ہر کسی کی جی حضوری نہیں ہوتی
جن کو زندگی میں کوئی خاص جگہ دی جائے
ان کی تو پھر کبھی بھی حکم عدولی نہیں ہوتی
کچھ تو بنا لو اپنی بھی زندگی کے لئے
اچھی اس قدر بھی کاشف بے اصولی نہیں ہوتی
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم