اِس دشتِ تنہائی میں، ہر سانس ہے اُداسی کی
اِس مئے خانۂِ ہستی میں، ہر مئے ہے اُداسی کی
پُر شو ر بَحر ہو تو، یہ گیتی بہاراں ہے
بے مَوج بَحر ہو تو، یہ خزاں ہے اُداسی کی
ہو بیانِ جوہرِ مرداں تو، آدم سے عبارت ہے
ذِکر ِ تلونِ حوّا ہو تو، ہستی یہ اُداسی کی
چڑھے جائے فراز گر تَو، حُدی یہ شتربان کی
ہو شکارِ نشیبِ زماں تو، داستاں یہ، اُداسی کی
ہر لمحہ دے اِنساں کو، اِک ذوقِ تماشۂِ نَو
آدم کی نَمو، مقروض ہے، اِس جَوہرِ اُداسی کی
اِک تحّرکِ تازہ دے، ہر دَم کشا کش کو
پائے جہاں میں، گر تُو، معراج، اُداسی کی
ہے فروغِ خوشی ہر دَم، وَلے، عہدِ شباب آسا
اِک رقیبِ سبُک سیر ہے وہ، ہر پل، اُداسی کی
محمود ، گذاری ہم نے، ہر شام و سَحر یوں کہ
ہم راز رہی، ہر دَم، قِسراق، اُداسی کی