ظلم و ستم کی رات نے دل کو جلا دیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, پاکستان

ظلم و ستم کی رات نے دل کو جلا دیا
ہر ایک خوابِ صبح کو آنکھوں سے مٹا دیا

ہم نے وفا کی راہ میں کیا کچھ نہ کھو دیا
اس نے جفا کے نام پہ سب کچھ لٹا دیا

چپ تھے تو اور بڑھ گئے تہمت کے سلسلے
بولے تو اپنے آپ کو سب نے سزا دیا

جو بھی ملا وہ زخم ہی دے کر چلا گیا
کس کس کو ہم کہیں کہ ہمیں کس نے کیا دیا

صحرا بھی رو پڑا مرے اشکوں کی آگ سے
دریا نے میرے دکھ کو بھی آخر بہا دیا

دیوارِ شہر دیکھ کے لرزاں ہوئی نظر
ہر سمت خوف نے کوئی پہرہ بٹھا دیا

Rate it:
Views: 24
23 Apr, 2026
More Sad Poetry