غم کی ڈھلتی ہے کبھی رات تو دکھ ہوتا ہے
Poet: By: وشمہ خان وشمہ, Karachi غم کی ڈھلتی ہے کبھی رات تو دکھ ہوتا ہے
میری آنکھوں سے ہو برسات تو دکھ ہوتا ہے
مجھ کو یہ جیت کا عالم تو گوارہ ہی نہیں
اس کو ہو جائے کبھی مات تو دکھ ہوتا ہے
میرا ہرجائی وفاؤں کا خزانہ لے کر
پھر بھی کرتا ہے شکایات تو دکھ ہوتا ہے
پہلے کر کے وہ مرے ساتھ کوئی عہد وفا
غیر کا پکڑے اگر ہاتھ تو دکھ ہوتا ہے
وہ مری آنکھ کا تارہ ہے تو ٹھہرے مجھ میں
وہ بچھڑ جائے کسی رات تو دکھ ہوتا ہے
ٹوٹے حسرت کا منارہ تو کوئی فکر نہیں
وشمہ ٹوٹے جو کبھی ذات تو دکھ ہوتا ہے
More Sad Poetry






