زندگی کے اداس شب و روز میں
قفس میں رکھا گیا پرندہ
کھلی ہوا میں سانس لینے کی خواہش لیے
پنجرے میں ہی دم توڑرہاہے
زندگی سے منہ موڑرہا ہے
سانسوں کادامن چھوڑرہا ہے
دھڑکن سےناتا توڑ رہاہے
بند ہوتی آنکھوں سےاور دھیمی دھیمی سانسوں
شاید
کچھ بول رہا ہے
اڑنے کے لیےپر تول رہا ہے
دل کی تمنا دل میں لیے
دنیا سے منہ موڑرہا ہے
روح پرواز سفر ہے لیکن
جسم کو پیچھےچھوڑرہاہے
قفس میں رکھا گیا پرندہ
قفس میں ہی دم تو ڑ گیاہے
دنیا سے منہ موڑ گیا ہے
زندگی کے اداس شب و روز میں
قفس میں رکھا گیا پرندہ
کھلی ہوا میں سانس لینے کی خواہش لیے
پنجرے میں ہی دم توڑرہاہے
زندگی سے منہ موڑرہا ہے
سانسوں کادامن چھوڑرہا ہے
دھڑکن سےناتا توڑ رہاہے
بند ہوتی آنکھوںسےاور دھیمی دھیمی سانسوں
شاید
کچھ بول رہا ہے
اڑنے کے لیےپر تول رہا ہے
دل کی تمنا دل میں لیے
دنیا سے منہ موڑرہا ہے
روح پرواز سفر ہے لیکن
جسم کو پیچھےچھوڑرہاہے
قفس میں رکھا گیا پرندہ
قفس میں ہی دم تو ڑ گیاہے
دنیا سے منہ موڑ گیا ہے